اے اللہ! ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر اور آپ کی آل پر ایسی رحمت نازل فرما جس کے ذریعے تو ہمیں ہر قسم کی مصیبتوں اور آفتوں سے نجات عطا فرمائے، ہماری تمام جائز حاجتیں پوری فرمائے، ہمیں تمام گناہوں سے پاک فرما دے، اپنے ہاں بلند درجات عطا فرمائے، اور دنیا و آخرت کی تمام بھلائیوں کی اعلیٰ منزلوں تک پہنچا دے۔ بے شک تو ہر چیز پر کامل قدرت رکھنے والا ہے۔